• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 150059

    عنوان: ”میرے ساتھ اللہ ناانصافی کیوں کرتا ہے“ كهنے سے كیا نكاح پر اثر پڑے گا؟

    سوال: میں سعودی عرب سے فون پر بیوی سے بات کررہا تھا تو بیوی نے کہا میرے ساتھ اللہ ناانصافی کیوں کرتا ہے، تو میں نے اس کو ٹوکا اور توبہ کرنے کو کہا، اس نے توبہ بھی کرلیا، لیکن کیا اس کے ایسا کہنے سے نکاح پر کچھ اثر پڑے گا یا نہیں؟ کیا تجدید نکاح کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 150059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 656-607/sd=7/1438

     بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں آ پ کی بیوی کا یہ جملہ : ”میرے ساتھ اللہ ناانصافی کیوں کرتا ہے“ بہت ہی سخت جملہ ہے، اس میں اللہ کی طرف صراحتا نا انصافی کی نسبت کی گئی ہے، جو ہرگز اُس کے شایان شان نہیں ہے، اس میں کفر کا اندیشہ ہے ؛ اس لیے احتیاط اسی میں ہے کہ تجدید ایمان و نکاح کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند