• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149717

    عنوان: قرآن یا قرآن شریف کی آیات کا مذاق اڑانا

    سوال: قرآن یا قرآن شریف کی آیات کا مذاق اڑانا، دھوکہ دینا یا کسی بھی طرح سے قرآن شریف کی آیت کا استعمال دوسرے کو تکلیف پہنچانے کے لیے استعمال کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 149717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 588-552/sd=6/1438

    قرآن شریف یا اُس کی کسی آیت کا مذا ق اڑانے کا حکم واضح ہے ، یعنی :یہ سخت ناجائز و حرام ہے اور ایسے شخص کا ایمان بھی سلامت نہیں رہتا؛ لیکن صورت مسوٴولہ میں مذاق اڑانے سے آپ کی مراد واضح نہیں ہے ؟ دوسرے کو تکلیف پہنچانے کے لیے قرآن کریم کو استعمال کرنے کا کیا مطلب ہے؟ وضاحت کے ساتھ سوال کریں، تب ہی تعیین کے ساتھ آپ کے سوال کا جواب دیا جاسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند