• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149526

    عنوان: کیا اچھے اور برے اسباب دونوں کو اللہ نے پیدا کیا ہے؟ کیا برائی کو اللہ نے اس لیے پیدا کیا ہے کہ اللہ ہمیں آزمائے؟

    سوال: کیا اچھے اور برے اسباب دونوں کو اللہ نے پیدا کیا ہے؟ کیا برائی کو اللہ نے اس لیے پیدا کیا ہے کہ اللہ ہمیں آزمائے؟

    جواب نمبر: 149526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  549-512/N=6/1438

    (۱): جی !ہاں، اللہ تعالی ہر چیز کا خالق ہے۔ قال اللہ تعالی:وخلق کل شیٴ (سورة الأنعام، رقم الآیة:۱۰۱)۔

    (۲): جی! ہاں، البتہ عقل عنایت فرماکر،شریعت نازل فرماکر اور انبیا بھیج کر عملی نمونہ پیش فرماکر ہم انسانوں کو اللہ تعالی نے اچھائی اور برائی کا معیار اور اس کی کسوٹی اور اچھائیاں اختیار کرنے اور برائیوں سے بچنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے ؛ لہٰذا ہمیں شریعت کے مطابق زندگی گذار کر اچھائیاں اختیار کرنا چاہیے اور برائیوں سے بچنا چاہیے ۔ اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند