• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149442

    عنوان: صحیح عقائد والی کوئی کتاب بتائیے جسے پڑھ کر صحیح عقیدہ رکھا جائے

    سوال: صحیح عقائد والی کوئی کتاب بتائیے جسے پڑھ کر صحیح عقیدہ رکھا جائے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 149442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 521-481/N=6/1438

    صحیح عقائد کے لیے آپ درج ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں: تعلیم الدین (موٴلفہ: حضرت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی رحمہ اللہ )کا ابتدائی حصہ، اسلامی عقائد (مرتبہ : حضرت مولانا محمد افضال الرحمن صاحب اور حضرت مفتی عبید الرحمن صاحب مد ظلہما ونظر فرمودہ: حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نور اللہ مرقدہ)، عقائد الاسلام ( موٴلفہ: حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ) اور المھند علی المفند (موٴلفہ: حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارن پوری رحمہ اللہ)۔ نیز اکابر علمائے دیوبند کی جملہ کتابوں کا مطالعہ بھی مفید ہے، ان کے مطالعے سے انشاء اللہ اہل السنة والجماعہ کے مسلک کے مطابق صحیح عقائد اورافکار وخیالات کا علم اور ان میں پختگی پیدا ہوتی ہے، اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند