• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 148165

    عنوان: ایک کی بیماری از خود دوسرے کو نہیں لگتی

    سوال: میری کزن (رشتے میں بہن) سے میری منگنی ہونے والی ہے ، ہمارے خاندان میں ایک بیماری ہے، میری والدہ، دادی اور چچا کو یہ بیماری لاحق ہے، میں نے اس بارے میں ڈاکٹر سے بات کی تو انہوں نے سختی سے اس رشتہ کو ختم کرنے کے لیے کہا ، انہوں نے مجھے کہا کہ بچوں کے لیے یہ بیماری بہت خطرناک ہوتی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ صحیح ہے یا غلط ہے؟

    جواب نمبر: 148165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 499-474/M=4/1438

    اسلامی عقیدہ یہ ہے کہ ایک کی بیماری از خود دوسرے کو نہیں لگتی، بیماریوں میں تعدیہ نہیں ہے، حدیث میں ہے لا عدوی ولا طیرة اس لیے اپنا ایمان ویقین درست رکھنا چاہیے اور اللہ کی ذات پر توکل کامل ہونا چاہیے، لیکن اگر توکل کامل نصیب نہیں ہے تو احتیاط کے طور پر ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کیا جاسکتا ہے اور سدا للباب مذکورہ رشتے کو ختم کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند