• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 148028

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گدھا گاڑی پر جا رہی ہوں کہ اچانک ...

    سوال: حضرت میں تقریباً تین سال سے شریعت پر چلنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن آج تک ناکام رہی ہوں مطلب کسی نہ کسی موڑ پر گناہ میں مبتلا ہو جاتی ہوں، میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گدھا گاڑی پر جا رہی ہوں کہ اچانک راستے میں اتنے خطرناک کتے آگئے جو کہ ہمیں چیرنا چاہتے ہیں قریب تہا کہ وہ ہمیں کاٹتے ان کا مالک آگیا اور ان کو دور کرنے لگا میں خواب میں بہت پریشان ہوں ہم آگے بڑھتے ہیں تو پہلے سے زیادہ خطرناک کتے آجاتے ہیں اور مجھے ایسے لگتا ہے کہ یہ تو ہمیں چیر دیں گے وہاں پر کوئی آتا ہے یا نہیں یہ یاد نہیں پر ہم بال بال بچ گئے ان میں سے ایک کتا ہمیں بالکل چھوڑنا نہیں چاہتا پر ہم محفوظ رہے اس کے بعد ایک بہت خوبصورت جگہ آگئی جہاں سبزہ ہی سبزہ ہے اور بہت خوبصورت پھول ہیں میں اس جگہ کو دیکھ کر متاثر ہو رہی تھی تب آنکھ کہل گئی۔ 2. میرا آپریشن ہوا وہاں ہسپتال میں میں لوگوں کے لیے عجیب چیز تھی کیونکہ میں شرعی پردہ کرتی ہوں، نرسیں اور کام والی ماسیاں بہی کہتی رہیں کہ اب زمانہ بدل گیا ہے اور کئی باتیں سناتیں۔اس ہسپتال میں مرد بہی آپریشن تہیٹر میں موجود ہوتے ہیں پہلے مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرا آپریشن ہو گا جب پتہ چلا تو میں نے عملے کے ذریعے بات کی کہ آپریشن کے دوران مرد ڈاکٹر نہیں ہوں گے ، ڈاکٹر نے کہا کہ صحیح ہے لیکن جب مجھے وہاں لے کر گئے تو مرد موجود تھے اور جیسے اس ہسپتال میں روٹین کے مطابق آپریشن ہوتے ہیں ویسے ہی میرا بہی ہوا یعنی تقریباً 3 مرد وہاں تہے جس کا مجھے بہت غم ہوا۔ کیونکہ مرد ڈاکٹر بہی عورت کا ستر دیکہتے ہیں۔ ایک دن میں روتے ہوئے سوئی تو خواب میں دیکھا کہ قیامت نمودار ہو رہی ہے یعنی قیامت آچکی ہے مطلب جس ہولناکی سے قیامت ظاہر ہو گی وہ سب نظر آر ہا ہے ۔ 3.اتنے بڑے گناہ کے بعد سب کچھ ختم ہو گیا مطلب میں نے جو تہوڑی بہت کوشش کی تھی اللہ کو راضی کرنے کی سب ختم ہو گئی۔میرے اندر استقامت نہیں ہے ، دین کے معاملے میں بار بار گر جاتی ہوں آپ سب سے بہت دعا کی درخواست ہے۔ برائے مہربانی تعبیر بتا دیں ۔

    جواب نمبر: 148028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 480-354/L=4/1438

    آپ کے دونوں خواب واضح ہیں بے پردگی کا عام ہوجانا علامات قیامت میں سے ہے ایسے وقت میں اگر کوئی شریعت پر کاربند رہتا ہے تو بعد میں اس کو راحت اور جنت نصیب ہوگی، جس کو خواب میں سبزہ دکھایا گیا ہے، اس لیے آپ ہمت سے کام لیں اور شریعت کو مضبوطی سے پکڑلیں، خواہ یہ نفس پر کتنا ہی شاق گذرے اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی مضمر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند