• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147801

    عنوان: نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنا

    سوال: اگر نماز میں آپ صلی صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنا جائے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 147801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 451-498/L=5/1438

    نماز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنا برا نہیں ہے بلکہ تشہد پڑھتے وقت جب نمازی ”السلام علیکم ایہا النبی“ پڑھتا ہے اور معنی کا استحضار دل میں رہتا ہے تو اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنا لازمی ہے؛ البتہ صوفیاء کرام کے یہاں رائج ”صرف ہمت“ کا تجربہ نماز میں ممنوع ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند