• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147538

    عنوان: فرعون نے ڈوبتے وقت ایمان لانے كی پیش كش كی تھی؟

    سوال: فرعون جب دریا میں ڈوبنے لگا تو کیا اس نے اس وقت ایمان لانے کی پیش کش کی تھی جو قرآن اور حدیث میں کہیں آیا ہے مگر اس کا ایمان قابل قبول نہیں ہوا کیونکہ اس نے اب تو آخرت کا منظر دیکھ لیا تھا ایسا کچھ ہے یا نہیں؟ اس کی ذرا وضاحت کر دیجئے جس سے مجھ کو تسلی ہو جائے۔

    جواب نمبر: 147538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 400-415/H=4/1438

    اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے وَجٰوَزْنَا بِبَنِیٓ إِسْرَائِیلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَہُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُہُ بَغْیًا وَعَدْوًا حَتَّی إِذَا أَدْرَکَہُ الْغَرَقُ قَالَ اٰمَنْتُ أَنَّہُ لَآ إِلَہَ إِلَّا الَّذِی اٰمَنَتْ بِہِ بَنُوٓ إِسْرَائِیلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ․ (الی آخر الرکوع سورہٴ یونس: پ:۱۱) ان آیاتِ مبارکہ میں نیز اِن کے ترجمہ اور تفسیر وتشریح میں یہی مضمون ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ترجمہٴ شیخ الہند مولانا محمود حسن رحمہ اللہ تعالیٰ اور اس کا حاشیہ ص: ۲۸۹، (مطبوعہ مدرسہ معاذ ابن جبل رضی اللہ عنہ، مسجد ابراہیم علیہ السلام وادئ اسماعیل علیہ السلام علی گڑھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند