• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147078

    عنوان: جھوٹے مہدی کے بارے میں

    سوال: حضرت، میرا ایک دوست جو عمرہ گروپ ممبئی سے لاتا ہے، شکیل بن حنیف نامی ایک شخص کے بارے میں بتاتا ہے، جو (شکیل بن حنیف) اورنگ آباد میں رہتا ہے، امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، میرا دوست پہلے اہل حدیث تھا ابھی اس جھوٹے مہدی کے پیچھے پڑا ہوا ہے، میں اُسے کس طرح سمجھاوٴں، میرا دوست اخلاقاً بڑا اچھا ہے، پتا نہیں کیسے اس کے چنگل میں پھنس گیا، میں بہت دعائیں کررہا ہوں اور میں جماعت تبلیغ سے وابستہ ہوں۔

    جواب نمبر: 147078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 220-195/N=4/1438

     

    شکیل بن حنیف اور اس کے متبعین کے متعلق دار العلوم دیوبند نے مکمل تحقیق کے بعد ایک مدلل ومفصل فتوی (۳۰۶/ن، ۳۱۸/ ن، ۱۴۳۷ھ) جاری کردیا ہے، آپ اپنے دوست کو وہ فتوی پیش کریں اور نرمی ومحبت کے ساتھ اس کو سمجھائیں، امید ہے کہ وہ راہ راست پر آجائے گا، یہ فتوی دار الافتا دار العلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے ، وہاں سے ڈاوٴن لوڈ کیا جاسکتا ہے، اللہ تعالی آپ کے دوست کو ہدایت عطا فرمائیں اور شکیل بن حنیف کے فتنہ سے اس کی حفاظت فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند