• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146617

    عنوان: قرآن اللہ کی صفت ہے یا مخلوق

    سوال: جی حضرت مجہے یہ پوچھنا ہے کہ جب قرآن کریم اللہ رب العزت کی صفت ہے تو ترمذی کی حدیث ہے جس میں خود اللہ کا قرآن کہتاہے اے میرے رب اس شخص سے راضی ہو جائے حدیث: عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال یجیءُ صاحب القرآن یوم القیامہ فیَقُلُ یا ربِّ حلّہ فیلبس تاج الکرامہ،ثم یقول یا رب زدہُ فیلبس حُلّہ الکرامہِ،ثم یقول: یا ربِّ ارضَ عنہ فیرضی عنہ فیقولُ لہُ اقواوارق ویزادُ بکلّ ایہ حسنہ۔ اس حدیث کی وضاحت کر دیجئے کہ قرآن نے یہاں رب کیوں کہا ہے ۔

    جواب نمبر: 146617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 236-253/B=3/1438

     

    اللہ رب العزت کی اصل صفت تو کلام نفسی ہے قرآن پڑھنے والوں اور اس پر عمل کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے اعزاز و اکرام میں یہ تعبیر اختیار کی ہے کہ قرآن یوں کہے گا یعنی جو کچھ حروف ہم نے پڑھے ہیں وہ کہیں گے جیسے تراویح قرآن پڑھنے والوں اور روزہ رکھنے والوں کے بارے میں آیا ہے کہ دونوں اللہ سے سفارش کریں گے فیشفعان پس دونوں کی سفارش قبول کرلی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند