• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 58003

    عنوان: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کچھ لوگ مل کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت مبارک کی محفل و پروگرام کریں بغیر کسی دن کی تخصیص ولازم سمجہنے کے ؟آیا ایسا کرنا درست ہے ؟برائے مہربانی رہنماء فرمادیں۔

    سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کچھ لوگ مل کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت مبارک کی محفل و پروگرام کریں بغیر کسی دن کی تخصیص ولازم سمجہنے کے ؟آیا ایسا کرنا درست ہے ؟برائے مہربانی رہنماء فرمادیں۔

    جواب نمبر: 58003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 529-529/Sd=10/1436-U اگر محفل ہرقسم کے منکرات سے پاک ہو اور نعت خلافِ شرع مضامین پر مشتمل نہ ہو، تو ا یسی نعتیہ محفل کرنا فی نفسہ جائز ہے؛ لیکن نعتیہ محفلیں بھی آج کل ایسی بہت کم ہی منعقد ہوتی ہیں جو خلافِ شرع امور سے پاک صاف ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند