• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 540

    عنوان: ہماری کمپنی نے ایک کار لون لے رکھا ہے ، میں اس کی قسط جمع کرنے جاتا ہوں‏، کیا مجھے گناہ ہوگا؟

    سوال:

    میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں اکاؤنٹینٹ ہوں ، ہماری کمپنی نے ایک کار لون لے رکھا ہے ، میں اس کی قسط جمع کرنے جاتا ہوں ، مجھے کسی نے بتایا تھا کہ میں بھی ان کے گناہ میں شامل ہوں، مہربانی فرماکر مجھے جواب دیں۔

    والسلام

    جواب نمبر: 540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 516/ب=499/ب)

     

    قسط مع سود کے جمع کرنا یہ بھی سود دینے میں اعانت ہے، یہ کام کسی اور کے حوالہ کردیجیے۔ جس طرح معصیت گناہ ہے اسی طرح معصیت میں اعانت بھی گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند