• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2897

    عنوان:

    کیا لائف انشورنس اسکیم اسلامی قانون کی رو سے جائزہے ؟

    سوال:

    میں پاکستان میں ایک سرکاری محکمہ میں کام کررہاہوں، ہرماہ میر ی تنخواہ میں سے کچھ رقم گروپ ٹرم انشورنس اسکیم کے لیے کاٹ لی جاتی ہے، اس کٹوٹی کا مقصد یہ ہوتاہے کہ اگر کوئی ملازم ملازمت کے دوران مرجائے یا کسی حادثہ کی وجہ سے اپاہج ہوجائے تو وہ اس کے نامزد افراد خانہ کو انشورنس کمپنی ایک بڑی رقم دیتی ہے، یہ اسکیم اختیاری ہے اور صرف ملازمت کی مدت تک ہی محدود ہے۔براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ اسکیم اسلامی قانون کی رو سے جائزہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 2897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 81/ ھ= 129/ ھ

     

    یہ شکل (گروپ ٹرم انشورنس) شرعی اعتبار سے جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند