• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2763

    عنوان:

    کیا کوئی ایسے اسلامی بینککے آٹو فائنانس (گاڑی لینا ) کا فائد اٹھاسکتاہے جو اسلامی انشورنس پیش کش نہیں کرتاہے بلکہ وہ شخص روایتی انشورنس کا پابند ہوگا؟ (۲) کیا کوئی روایتی بینک کے اسلامی برانچ کے آٹو فائنانس کا فائدہ اٹھاسکتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 68/ ل= 68/ ل

    (۱) روایتی انشورنس سود اور قمار (جوا) پر مبنی ہونے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے، البتہ اگر اس کے بغیر گاڑی خریدی ہی نہ جاسکتی ہو تو ضرورةً اس کی گنجائش ہوگی۔

    (۲) اگر وہ جائز طریقے سے گاڑی فروخت کرتا ہے تو اس سے خریدنا جائز ہے، مثلاً یہ کہ گاڑی بینک خریدلے اور اس پر وہ نفع لے کر آپ سے فروخت کردے اور آپ اس کو قسط وار ادا کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند