• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2703

    عنوان:

    کیا سود کے پیسے کو انکم ٹیکس میں بھر سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا سود کے پیسے کو انکم ٹیکس میں بھر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 67/ د= 58/ د

     

    سود کی رقم جو آپ کے کھاتے میں آگئی اسے نکال کر غرباء و مساکین پر صدقہ کرنا واجب ہے، اپنے استعمال میں لانا درست نہیں۔ بعض علماء انکم ٹیکس میں دینے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن صدقہ کردینا زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند