• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2407

    عنوان:

    کیا کار انشورنس حلا ل ہے؟ (۲) کیا تیسری (تھرڈ) پارٹی کار انشورنس حلا ل ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا کار انشورنس حلا ل ہے؟ (۲) کیا تیسری (تھرڈ) پارٹی کار انشورنس حلا ل ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 2407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 637/ ل= 620/ ل

     

    (۱) کار انشورنس میں قمار (جوا) کے معنی پائے جاتے ہیں جو بنص قطعی حرام ہے اس لیے کار انشورنس کرانا ناجائز ہے، البتہ اگر بغیر انشورنس چارہ نہ ہو کہ اس کے بغیر آپ کار خرید ہی نہیں سکتے تو الضرورات تبیح المحظورات کے تحت اس کی گنجائش ہوگی۔

    (۲) اس میں بھی جوا کے معنی پائے جاتے ہیں جو بنص قطعی حرام ہے، البتہ اگر اس کے بغیر چارہ نہ ہو تو اس کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند