• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 2089

    عنوان:

    کمپنی نے حفظان صحت کی خاطر لائف انشورنس کی خدمات لی ہیں‏، ہماری تنخواہ میں کوئی کمی نہیں ہوگی‏، کیا ہم اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟

    سوال:

    میں ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کررہاہوں ، ملازمین کی حفظان صحت کی خاطر کمپنی نے ایک انشورنس کمپنی کی خدمات لی ہے۔ ملازمین کی تنخواہ میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، کیا ہم اس پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 554/ ل= 554/ ل

     

    اگر آپ کا انشورنس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی آپ کی تنخواہ سے کمی کی جاتی ہے، بلکہ اس کا تعلق آپ کی کمپنی اور انشورنس کمپنی سے ہے تو آپ اس پالیسی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    _________________________

    اس پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی کیا کیا صورتیں ہوتی ہیں۔

    انھیں واضح کرکے تفصیل کے ساتھ لکھیں، اس کے بعد تفصیلی جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند