• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 1964

    عنوان:

    کیا اسلامی بینک سے لون لے کر کاروبار شروع کر سکتے ہیں ؟

    سوال:

    (۱) میراسوال سود کے بارے میں ہے۔ کیا اسلامی بینک سے لون لے کر کاروبار شروع کر سکتے ہیں؟

    (۲) کیا اسلامی بینک کو سود دینا صحیح ہے؟

    (۳) میرے بھائی کی چار بیٹیاں ہیں، بیٹے کے لیے بہت وظیفے پڑھے گئے لیکن اب تو ۶/ سال سے میری بھابی حاملہ نہیں ہورہی ہے۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے ۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں ان کو اللہ تعالی بیٹا عطافرمائیں۔

    جواب نمبر: 1964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 719/ ن= 715/ ن

     

    (۱) کاروبار کے لیے لون (سودی قرض) لینا جائز نہیں ہے۔

    (۲) ناجائز و حرام ہے لقولہ تعالی: اَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا (الآیة)

    (۳) ان دونوں میاں بیوی کو چاہیے ہرنماز کے بعد رَبَّنَا لَاِنْ آتَیْتَنَا صَالِحًا لَّنَکُوْنَنَّ مِنَ الشّٰکِرِیْنَ (الآیة) گیارہ گیارہ بار پڑھا کریں، اول و آخر درود شریف تین تین بار۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند