• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 175529

    عنوان: جی پی فنڈ کے اضافے کا حکم

    سوال: سرکار کی طرف سے جبری جی پی فنڈ کٹوتی پر ملنے والا منافع ایک بار بند کروا کر دوبارہ اس منافع کو حاصل کرنے کے لیے اور جاری رکھنے کے لیے درخواست دینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 175529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:340-266/N=4/1441

    اگر آپ گورنمنٹ کے کسی شعبہ میں ملازم ہیں تو چوں کہ اِس صورت میں جی پی فنڈ پر انٹرسٹ کے نام سے ملنے والا اضافہ شرعاً سود نہیں ہے؛ لہٰذا وہ اضافہ دوبارہ درخواست دے کر جاری کرانے میں کچھ حرج نہ ہوگا۔ اور اگر آپ پرائیویٹ ملازم ہیں تو آپ کے لیے وہ اضافہ نہ پہلے جائز تھا اور نہ اب جائز ہے؛ لہٰذادرخواست دے کر اُسے جاری کرانا بھی جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند