• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 174758

    عنوان: نہایت غربت میں سود لینا؟

    سوال: کیا نہایت غربت کی حالت میں سود لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 174758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 176-146/M=02/1441

    جو شخص انتہائی غریب و مفلوک الحال ہے اس کو سود کی رقم دی جاسکتی ہے اور اُس غریب کے لئے لینے کی گنجائش ہے، اگر سود لینے کی کوئی خاص صورت مراد ہے تو اس کو واضح کرکے سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند