• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 172139

    عنوان: موبایل اکاؤنٹ میں پیسہ رکھنا اور اس کے بدلے میں فری منٹ استعمال كرنا؟

    سوال: میں اپنے موبائل کے ایزی پیسہ اکانٹ میں بیلنس رکھتا ہوں ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ٹیلی نار والے 1000 سے ذیادہ رقم رکھنے کی وجہ سے 50 فری منٹ اور 50mbدیتے ہیں،جو کہ اگر کو نہ لینا چاہیں تب بھی بند نہیں ہوگی کیونکہ یہ خود بخود ملتی ہیں، فری منٹ ملنے کی شرائط کمپنی نے مندرج ذیل رکھی ہے؛1مہینے میں ایک دفعہ اکاونٹ کو کسی طرح استعمال کرنا۔ 2تمام کسٹمرز کو نہیں ملتی بلکہ کچھ منتخب کسٹمر کو ملتی ہے کسی کو نہیں بھی ملتی ۔ 3ایم بی ایزی پیسہ ایپ کو استعمال کرنے پر مویسر ہوگی ۔ 4پچاس منٹ روزانہ کی بنیاد پر ملتی ہے پسہ 1000 سے کم ہو تو منٹ نہیں ملتی۔ اب کسٹمر کا مندرج بالا فری منٹ وغیرہ میں کو اگریمنٹ نہیں ہوتا پیسہ اکاونٹ میں رکھنا مجبوری ہے اگر کو کہیں مجھ کو یہ سروس نہیں چاہئے تب بھی بند نہیں ہوگی کیونکہ یہ خود بخود ملتی ہے۔ صرف ایک حل ہے کہ اکاونٹ میں 1000 سی کم بلنس ہو مگر میرے اکاونٹ میں اکسر بلنس ذیادہ موجود ہوتا ہے جو مجبوری ہے ۔ میں نے کئی مرتبہ کمپنی کو کہا ہے کی مجھ کو منٹ نہیں چاہئے مگر وہ کہتے ہیں کہ یہ بند نہیں ہوسکتی ،اور اکاونٹ میں میرے اکثر پیسہ آتا رہتاہے۔ سوال یہ ہے کہ مندرج بالا فری منٹ اور mb سود میں آتی ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 172139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1143-204T/B=01/1441

    جس طرح بینک میں پیسہ رکھ کر سود لینا جائز نہیں اسی طرح موبائل میں بھی پیسہ رکھ کر سود لینا بھی ناجائز ہے۔ سود سے ہر حال میں بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند