• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 169245

    عنوان: 'فون پے ایپ 'سے ملنے والی رقم كا حكم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائدین و مفتیان کرام 'فون پے ایپ' کے بارے میں کہ جس سے منی ٹرانسفرکرنے پر ملنے والی رقم کے بارے میں پھر اس میں دو پہلو ہیں واقعی ضرورت کی بناء پر ٹرانسفر کرنا یا ریچارج کرنا وغیرہ بغیر ضرورت کے ایک دوسرے کے کھاتے میں منی ٹرانسفرکرنا تاکہ دونوں کوکچھ نہ کچھ رقم ملتی رہے دونوں کے احکام واضح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 630-517/D=07/1440

    فون پے میں رقم ٹرانسفر کرنے اور ریچارج کرنے کی صورت میں جو رقم ملتی ہے وہ ایک طرح کا ترغیبی انعام ہے اس لئے یہ رقم آپ کے لئے حلال ہے خواہ ضرورت کی بنا پر ٹرانسفر کی صورت میں ملے یا بغیر ضرورت کے ٹرانسفر کرنے پر۔ لیکن بلاضرورت اس طرح کے ایپوں میں اشتغال اچھا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند