معاملات - سود و انشورنس

India

سوال # 167120

کار لون پہ خرید کیسا ہے ؟ صورت یہ ہے کہ اگر کیش میں خریدئے تو ٹیکسٹ بہت زیادہ ہے اور ایک بات ہے کہ اگر ٹرانسکشن{ لین دین} زیادہ ہو نیکی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے اکاؤنٹ بلاک ہوجائے توچھڑانے میں آسان ہو جاتا ہے ۔

Published on: Dec 24, 2018

جواب # 167120

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 407-395/B=04/1440



اگر آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ آپ نقد گاڑی خرید سکتے ہیں لیکن آپ کے اوپر حکومت کی طرف سے بھاری ٹیکس لاگو ہو جائے گا تو اس ٹیکس سے بچنے کے لئے یعنی دفع ظلم کے لئے بینک سے لون لے سکتے ہیں اور اگر آپ کے پاس پیسے کم ہیں آپ گاڑی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو آپ کے لئے بینک سے لون لینا جائز نہیں۔ آپ کم پیسوں کی کوئی سکنڈ ہینڈ گاڑی خرید لیں آپ کو بینک سے لون لینا جائز نہ ہوگا۔ آگے جو آپ نے ایک بات یہ ہے کے بعد لکھا ہے اس کی صحیح صورت ہماری سمجھ میں نہیں آتی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات