• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165746

    عنوان: ہیلتھ انشورنس کے ذریعہ علاج معالجہ

    سوال: میرے کل سالانہ پیکیج میں سے میری کمپنی 12000 روپئے وضع کرلیتی ہے ہیلتھ انشورنس کے لیے، کیا میں اس ہیلتھ انشورنس کو استعمال کرسکتاہوں اپنے بیٹے کے اسپتال کے خرچ کے لیے، اپنی میری بیوی کے حمل کے خرچ کے لیے یا میں صرف اتنی ہی رقم(12000 روپئے ) کافائدہ اٹھا سکتاہوں؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 165746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 160-184/H=2/1440

    جتنی رقم تنخواہ سے ہیلتھ انشورنس کے لئے کاٹی گئی اتنی رقم کے بقدر بیوی یا بیٹے کے علاج سے متعلق خلاف قانون نہ ہو تو ان کے علاج کرا لینے میں شرعاً کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند