• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165654

    عنوان: بینک کے داخلی نظام کو آڈٹ کرنا

    سوال: امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے، میں آ پ کے کام کی قدر کرتاہوں کہ آپ حضرات مشکل سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔ میں فی الحال ایک کمپنی میں آئی ٹی سیکوریٹی آفیسر کی پوسٹ پر کام کررہاہوں ، مجھے ابوظہبی میں ایک بینک کے انٹرنل آڈٹ (داخلی نظام کو آڈٹ کرنے ) میں آئی آڈیٹر (IT auditor) کی پوسٹ کے لیے اچھی تنخواہ کے ساتھ پیش کش کی گئی ہے، تو کیا میں اس میں جوائن کرلوں؟میں ابھی جس وقت کمپنی میں کام کررہاہوں اس میں میری صلاحیت کا صحیح سے استعمال نہیں ہورہا ہے ، نیز میں یہاں زیادہ کچھ سیکھ نہیں سکتا، کبھی کبھار تومیں پورا دن یونہی سست ہو کر بیٹھا رہتاہوں۔ براہ کرم، میری انکم کے بارے میں بتائیں ۔ جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 165654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 154-161/H=2/1440

    جس کمپنی میں فی الحال آپ کام کر رہے ہیں اگرچہ اس میں آمدنی (تنخواہ) قلیل ہے اور اُس کو چھوڑ کر بینک کے داخلی نظام کو آڈٹ کرنے کی ملازمت میں اگرچہ کثیر تنخواہ کی توقع ہے مگر شاید موجودہ ملازمت میں کمپنی کا جائز کام ہی متعلق ہوگا اور وہ بے غبار بھی ہوگا اور جس کام کی پیشکش کی جارہی ہے اس میں غالباً سود کا لکھنا سودی دستاویز بنانا وغیرہ جیسے امور بھی متعلق ہوں گے کہ جن کا ناجائز و حرام ہونا آپ بھی جانتے ہیں پس ایسی صورت میں بہتر یہی ہے کہ موجودہ ملازمت ہی کو جی لگا کر کمپنی میں انجام دیتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند