• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 164869

    عنوان: سرکاری اور پرائیویٹ بینکوں سے ملی سودی رقم کے درمیان کیا فرق ہے؟

    سوال: ٓٓآپ کے فتوی کے مطابق سرکاری بینک سے ملی ہوئی سودرقم سے انکم ٹیکس ادا کیا جاسکتا، نہ کہ پرائیویٹ بینک کی سودی رقم سے؟سوال یہ ہے کہ سرکاری بینک اور پرائیویٹ بینکوں سے ملی سودی رقم کے درمیان کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 164869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:39-74/sd=2/1440

    سودی رقم کا اصل مصرف یہ ہے کہ جہاں سے وہ رقم حاصل ہو، اسی کو واپس کردی جائے، اب اگر سرکاری بینک سے سودی رقم حاصل ہو، تو سرکار کو واپس کرنے کی ایک شکل یہ ہے کہ انکم ٹیکس میں یہ رقم جمع کردی جائے، اس طرح سودی رقم سرکار تک پہنچ جائے گی؛ اس لیے کہ انکم ٹیکس کی رقم سرکار کے پاس جاتی ہے، لہٰذا سود کی جو رقم سرکاری بینک کے توسط سے حاصل ہو، اس کو انکم ٹیکس میں دینے کی گنجائش ہے، برخلاف پرائیویٹ بینک کی سودی رقم اس کو انکم ٹیکس میں دینا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ سودی رقم پرائیویٹ بینک تک نہیں پہنچے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند