• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 164803

    عنوان: سود اور بیاج کا مصرف

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص کے پاس سود کی رقم تھی اور اس نے کچھ وکیلوں پر خرچ کیا جو وکیل کیس لڑ رہے تھے مسجد کا تو اسنے جو پیسے لگاے ہیں تو اسکا تعاون کرنا یعنی وہ پیسے ان کے اوپر خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں دلائل بھی ارسال فرماں کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1410-1083/B=12/1439

    سود اور بیاج کا مصرف یہ ہے کہ اسے بہت غریب لُٹے پِٹے لوگوں پر بلانیت ثواب تصدق کردے، اپنے استعمال میں لانا، رفاہِ عام میں خرچ کرنا، مقدمہ میں وکیلوں کو دینا جائز نہیں، اگر آپ کے ذمہ حکومت کا سود ہے تو اس سود کے پیسوں سے اپنا سود ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند