• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 164441

    عنوان: سود كی رقم انكم ٹیكس میں دینا

    سوال: ہر سال میں سیونگ اکاوٴنٹ سے انٹریسٹ کی رقم نکال کر بغیر ثواب کی نیت سے کسی ضروت مند کو دے دیتا ہوں۔ لیکن مجھے اس رقم پر انکم ٹیکس دینا ہوتا ہے، کیا یہ مناسب ہے کہ میں اس انکم ٹیکس کی رقم کو اس انٹریسٹ کی رقم سے ادا کر لوں اور بچی ہوئی رقم کسی ضرورت مند کو دے دوں؟ مثلاً اگر میری سالانہ انٹریسٹ کی رقم 30,000 ہے تو اس پر انکم ٹیکس 30% یعنی 9000 روپئے مجھے سرکار کو دینے ہیں ۔ اس حساب سے کیا میں 9000 روپئے انکم ٹیکس میں دے دوں، باقی بچے 21,000 روپئے، بغیر کسی ثواب کی نیت سے کسی ضرورت مند کو دے دوں۔

    جواب نمبر: 164441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1514-1309/L=1/1440

    جی ہاں! آپ اس طرح کرسکتے ہیں سرکاری بینک سے حاصل شدہ سود کی رقم کو انکم ٹیکس میں دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند