• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 164065

    عنوان: بینک سے حاصل شدہ انٹرسٹ كسے دیں

    سوال: حضرت، جو اِنٹریسٹ ہمیں بینک سے ملتا ہے ہم وہ جس کسی غریب کو دیں تو اس میں کیا کیا دیکھنا ہوگا کہ جس کو مال دیا جارہا ہے اس کے بارے میں ذرا تفصیل سے فرمادیں۔

    جواب نمبر: 164065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1271-11652/M=11/1439

    بینک سے حاصل شدہ انٹرسٹ کی رقم بلانیت ثواب ایسے غریب کو دیدیں جو معاشی تنگی کا شکار ہو، مفلوک الحال ہو اور فسق وفجور میں مبتلا نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند