• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 163767

    عنوان: انکم ٹیکس میں سود کے پیسے دے سکتے ہیں لیکن انکم ٹیکس تو حکومت ہماری تنخواہ سے کاٹ لیتی ہے تو سود کی رقم کس طرح سے دیں؟

    سوال:
    ہم اپنے انکم ٹیکس میں سود کی رقم سے کٹوا سکتے ہیں لیکن حکومت ہماری تنخواہ میں سے ہی انکم ٹیکس کاٹ لیتی ہے پہلے ہی، تو ہم کس طرح سے سود کی رقم انہیں دے سکتے ہیں؟ کیا ہم نیت کر لیں کہ جو سود کی رقم ہے وہ ہم نے کٹوائی ہے ۔ براہ کرم، تھوڑا وضاحت سے بتادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 163767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1414-1231/L=11/1439

    جو رقم انکم ٹیکس کی شکل میں چلی گئی ہو اس کی تلافی سودی رقم سے کرنے کی گنجائش ہوگی، آپ کو منجانب سرکاری بینک جو سود ملے اس میں سے انکم ٹیکس میں کاٹی گئی رقم کے بقدر سودی رقم کو آپ اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔ کما ہو الحکم في مسئلة الظفر․ قال في الوہبانیة:

    ومن بیت مال المسلمین دیانة           لذي الحظ جاز الأخذ إن ہو یظفر


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند