• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 163741

    عنوان: بینك كا سود غریب كو كس طرح دیا جائے

    سوال: بینک میں میرا سیونگ اکاؤنٹ ہے اور مجھے ہر تین مہینے میں سود ملتاہے، میرا سوال یہ ہے کہ مثلاً اگر میں مجھے اکاؤنٹ 500 سودی رقم ملتی ہے تو کیا میں یہ رقم اپنی جیب سے غریبوں کو دے سکتاہوں یا مجھے وہی رقم نکال کر دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 163741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1414-1231/H=12/1439

    بینک میں جو رقم سود کی جمع ہوگئی اس کو بینک سے نکال کر غریبوں کو دیں بہتر یہی ہے البتہ کبھی ایسی ضرورت پیش آجائے کہ فوری طور پر غریبوں کو دینا ضروری ہو اور بینک سے نکالنے کا موقع نہ ہو اور اپنے پاس والی رقم بنیت سود دیدیں اور بینک سے نکال کر اپنے استعمال میں لے لیں تو اس کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند