• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 162541

    عنوان: انکم ٹیکس میں سود کی رقم دینا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! آپ نے فتوی دیا تھا کہ انکم ٹیکس سود کی رقم سے دے سکتے ہیں لیکن انکم ٹیکس تو سرکار پہلے ہی ہماری حلال کمائی میں سے کاٹ لیتی ہے تو اس صورت میں ہم کس طرح سے سود کی رقم لے سکتے ہیں؟ کیا ہم پہلے سرکار کاٹ لے پیسے اس کے بعد اتنا ہی سود کی رقم جب ہمارے اکاوٴنٹ میں ہو جائے تو استعمال کر سکتے ہیں جب کہ اکاوٴنٹ ایک جیسا ہو۔ براہ کرم، ذرا وضاحت کردیں۔

    جواب نمبر: 162541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1493-1259/sd=1/1440
     پہلا فتوی منسلک کرکے سوال کرنا چاہیے ، بہرحال ! اگر سرکار انکم ٹیکس پہلے ہی کاٹ لے ، تو اسی کے بقدر بعد میں سرکاری بینک میں آنے والے سودی رقم اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند