• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 162441

    عنوان: ایل آئی سی یا میڈیکل انشورنس کا حکم؟

    سوال: میں نے ایل آئی سی لیا تھا ۲۰۰۹ء میں ملازمت کے دوران ٹیکس سیونگ کے لئے جس کا پریمیم (قسط) میں ہر سال بھرتا ہوں۔ لیکن اب میں اس ملازمت میں نہیں ہوں اور نہ ہی انڈیا میں اور نہ ہی کوئی دوسری پالیسی ہے میرے پاس، کیا ایل آئی سی پالیسی میرے لئے جائز ہے؟ اگر نہیں ہے، تو جو پریمیم میں نے دیا ہے اس رقم کا کیا بنے گا؟ کیا میڈیکل انشورنس پالیسی کرا سکتا ہوں؟ یا بچوں کے نام سے کوئی پالیسی لے سکتا ہوں انڈیا میں؟

    جواب نمبر: 162441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1188-1017/D=10/1439

    ایل آئی سی یا میڈیکل انشورنس یہ سود وقمار پر مشتمل ہوتی ہیں ان کا کرانا جائز نہیں، آپ جو پالیسی لے چکے ہیں اسے ختم کردیں اور جس قدر رقم آپ نے جمع کی ہے اسے واپس لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند