• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 162218

    عنوان: بینک یا کسی انشورنس کمپنی سے ملنے والا انٹریسٹ لینا اور اسے خود استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا ملک ہندوستان کے اندر رہنے والوں کے لئے بینک یا کسی انشورنس کمپنی سے ملنے والا انٹریسٹ لینا اور اسے خود استعمال کرنا کیسا ہے؟ کیونکہ مولانا صاحب کا کہنا ہے کہ ملک ہندوستان کے اندر لینا جائز ہے، اور دلیل میں علماءِ دیوبند کی طرف سے فتویٰ کے بارے میں بولتے ہیں۔

    جواب نمبر: 162218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:454-1117/sd=11/1439

    بینک یا کسی انشورنس کمپنی سے ملنے والے انٹرسٹ کو خود استعمال کرنا ہندوستان میں بھی ناجائز ہے، سود کا مصرف غرباء مساکین کو ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کرنا ہے، تفصیل کے لیے حضرت مفتی حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی مدظلہ کی کتاب مسائل سود دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند