• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 162166

    عنوان: كیا بیوہ اپنی اولاد كے لیے سود لے سكتی ہے؟

    سوال: سوال 1:- لون لینا کیسا ہے حرام یا حلال؟ سوال 2:- کیا ایک بیوہ کا اپنی اولاد کے لئے سود لینا جائز ہے ،( fixed deposit)؟

    جواب نمبر: 162166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1196-962/SD=10/1439

    (۱) سودی قرض لینا ناجائز ہے ۔(۲) بیوہ کے لیے بھی اپنی اولاد کے لیے سودی قرض لینا جائز نہیں ہے؛ ہاں اگر کھانے پینے اور پہننے کی اضطراری حالت ہو،تو بقدر ضرورت سودی قرض کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند