• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 161229

    عنوان: انٹرسٹ کی رقم بینک کے کاموں میں استعمال کرنا؟

    سوال: مفتی صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ سیونگ اکاوٴنٹ پر جو انٹریسٹ ملتا ہے اس کو بینک کے کام میں استعمال کر سکتے ہیں کیا؟ مثلاً ڈی ڈی بنانے کے لئے بینک والے چارجیز لیتے ہیں جیسے 10000 پر 75 ، اور اور موبائل بینک سے کوئی بھی ٹرانزیکشن کرتے ہیں تو اس پر بھی کچھ چارجیز لیتے ہیں بینک والے، جو انٹریسٹ ملتا ہے اسے ایسی جگہوں پر استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 161229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:948-886/M=9/1439

    صورت مسئولہ میں ڈی ڈی بنانے پر بینک والے جو چارجز لیتے ہیں یا بینک سے کوئی بھی ٹرانزکشن کرنے پر جو کچھ چارجز لیتے ہیں یہ غیرواجبی نہیں ہیں اس لیے اس طرح کے چارجز میں انٹرسٹ کی رقم استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند