• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 160375

    عنوان: بینک کے سود کو بینک ہی کے اخراجات پر استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: میں نے ویب سائٹ پر فتاویٰ کا مطالعہ کیا تو الحمدللہ یہ بات واضح ہوئی کہ انٹرسٹ کے رقم کو گورنمنٹ ٹیکس، انکم ٹیکس، غریب حاجت مند مسلمانوں اور غیر مسلموں کی مدد میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس انٹرسٹ کے رقم کو بینک کے منیمم بیلینس مینٹیننس، ٹرینسیکشن چارج یا کئی پروسیسنگ فیس جیسا کہ سالانہ اے ٹی ایم چارج، ایس ایم ایس الرٹ چارج وغیرہ پر استعمال کیا سکتا ہے یا نہیں؟ براہ کرم وضاحت کر دیں۔ خیرا!

    جواب نمبر: 160375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:889-786/H8/1439

    منیمم بیلنس کے متعلق تحقیق یہ ہوئی کہ کھاتہ میں جو رقم جمع رکھنا قانوناً لازم ہے اگر زیادہ رقم نکالنے پر وہ مقدار گھٹ گئی تو بینک جرمانہ کی رقم عائد کردیتا ہے اسے منیمم بیلنس کہتے ہیں اگر اس جرمانہ والی رقم کو اداء کرنے کے لیے بینک کا سود دیدیا تو اس کی گنجائش ہے اس کے علاوہ جتنے چارجز آپ نے لکھے ہیں وہ سب کھاتہ داروں کے فوائد حاصل کرنے میں لگائے جاتے ہیں، پس ان میں بینک سے حاصل شدہ سودی رقم دینا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند