• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 157875

    عنوان: بیلنس كم ہونے كی وجہ سے سودی پیسے كٹنا؟

    سوال: حضرت، میرے اکاوٴنٹ میں کچھ انٹریسٹ آیا ہے۔ مجھے ضرورت پڑی تو میں نے پورا پیسہ سوائے سودی پیسے کے نکال لیا۔ تو بینک نے میرے اکاوٴنٹ میں سے کم سے کم بیلنس (minimum balance) نہ ہونے کی وجہ سے پیسہ سودی بیلنس سے کٹنا شروع کردیا یہاں تک کہ پورا پیسہ کاٹ لیا۔ تو کیا اب مجھے وہ سودی پیسہ اپنی طرف سے ہٹانا ضروری ہوگا؟ یا وہ بینک پہلے ہی واپس لے چکی ہے، اب ضرورت نہیں؟

    جواب نمبر: 157875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:431-377/D=5/1439

    بیلنس کم ہونے کی وجہ سے بینک نے سودی پیسے کاٹ لیے ٹھیک ہوا، اسی کے پیسے تھے اسى نے واپس لے لیا اب آپ کو اس کے بعد سے کچھ دینا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند