• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 157636

    عنوان: گورنمنٹ کی سبسڈی کی رقم سے سود کی رقم ادا کرسکتے ہیں؟

    سوال: گورنمنٹ کاروباری لون 4 فیصد انٹرسٹ پر دے رہی ہے جس میں 10 فیصد سبسڈی رہے گی، مثلاً میں نے ایک لاکھ روپے لون لیا تو مجھے 90 ہزار روپے ہی بھرنے ہوں گے اور لون کی ادائیگی تک 4 فیصد انٹرسٹ بھرنا ہوگا، کیا میں سبسڈی کی رقم سے اس 4 فیصد انٹرسٹ کو بھرسکتا ہوں؟ اس میں سودی معاملہ تو ہے مگر سود میں نہیں گورنمنٹ کی سبسڈی سے ادا کروں گا تو کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 157636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:296-243/L=3/1439

    صورتِ مسئولہ میں اگر سبسڈی کی رقم سے ہی لون کی ادائیگی ہوجائے الگ سے رقم سود کے طور پر نہ دینی پڑے تواس شرط کے ساتھ سبسڈی لون سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند