• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 157579

    عنوان: سودی رقم سے غربا کی مدد کرنے کی نیت سے کرنٹ اکاوٴنٹ کو سیونگ میں تبدیل کرنا؟

    سوال: میں اپنا کرنٹ اکاؤنٹ سیونگ اکاؤنٹ سے بدلنا چاہتاہوں ، کیوں کہ مجھے اس میں اضافی رقم (سود) ملے گی اور میں اس رقم کو غریب کو دیدوں گا ، جب کہ مجھے معلوم ہے کہ سود لینا غلط ہے، تو کیا میری سوچ غلط ہے اور کیا میں صحیح کررہاہوں؟

    جواب نمبر: 157579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:424-365/D=5/1439

    سیونگ اکاوٴنٹ میں رقم جمع رہنے کی شکل میں سود ملتا ہے اور اس میں سودی معاملہ کا ارتکاب بھی ہوتا ہے پس آپ اپنا اکاوٴنٹ کرنٹ ہی رہنے دیں، جو مصلحت اور فائدہ آپ نے لکھا ہے اس پر عمل نہ کرنا ہی بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند