• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 157324

    عنوان: مكان كے لیے مائینوریٹی كوپریشن سے لون لینا؟

    سوال: حضرت، میں ایک مدرسہ کا مہتمم ہوں، میں مدرسہ سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا ہوں، مدرسہ سے میرا گھر کچھ دور پر ۔ مدرسہ کی خاطر مدرسہ کے پاس ایک زمین خریدنا چاہتا ہوں، کیا اس کے لیے مائینورٹی کوپریشن یعنی اقلیتی تعاون (minority cooperation) سے لون لے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 157324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:354-299/D=4/1439

    مدرسہ سے کوئی تنخواہ نہیں لیتے اور اس کے انتظامات بحیثیت مہتمم حسبةً للہ دیکھتے ہیں یہ بہت ہی اجر وثواب کا عمل ہے، اللہ تعالیٰ اخلاص نصیب فرماوے اور برکت دے۔

    آپ نے مکان کے لیے جس قرض لینے کی بابت دریافت کیا ہے اس میں سود کی ادائیگی بہرحال کرنی ہوگی، اور سود کا لینا جس طرح حرام ہے اسی طرح اس کا ادا کرنا بھی حرام اور ناجائز ہے۔ نیز سود پر لیے پیسے میں برکت بھی نہیں ہوتی۔ یمحق اللہ الربٰو․پس ایسے ناجائز کام سے بچیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند