• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156957

    عنوان: بینك سے قرض لینا

    سوال: زید ایک ڈیری فارم کھولنا چاہ رہا ہے ، اس کے پاس اسے چھوٹے لیول پر شروع کرنے کے لئے پیسے ہیں، پر وہ اسے بڑے پیمانے پر شروع کرنا چاہتا ہے جس کے لئے حکومت کی ایک پرموشنل ا سکیم کے تحت اسے بینک سے لون مل سکتا ہے ،یہ لون اسے سود کے ساتھ واپس ادا کرنے کا قرار کرنا ہوگا، لیکن اسکیم کے تحت لون واپسی کا تقریبن ۵۲٪ حکومت بینک کو سیدھا ادا کر دیگی، اس طرح زید حقیقتاً جتنا لون لے گا اس سے کچھ کم رقم ہی بینک کو واپس کرے گا، اس طرح کیا یہ لون زید کے لئے حلال ہوگا؟

    جواب نمبر: 156957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:403-551/H=5/1439

    اگر بینک بھی حکومت کا ہے اور پرموشنل اسکیم ادارہ بھی حکومت ہی کا ہے اور بینک کا سود اور اُس سے زائد رقم پرموشنل اسکیم ادارہ بینک کو ادا کرتا ہے اور زید کو کل قرض کی مقدار سے بھی کم رقم ادا کرنا پڑتی ہے تو ایسی صورت میں بحق زید بینک سے قرض لے لینے کی گنجائش ہے اور یہ معاملہ حکومت کی طرف سے تعاون ہوگا گویا حکومت نے قرض بڑی مقدار میں دے کر اس کا سود سے زائد مقدار والا حصہ ساقط کردیا اور مابقیہ کو وصول کرلیا اور اس شکل میں حکومت سے قرض لینے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند