• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156949

    عنوان: مجبوری میں بینک سے لون لینا

    سوال: حضرت، میں ایک مدرسہ کا مہتمم ہوں، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے مدرسہ سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا ہوں، میرا گھر مدرسہ سے کچھ دور ہے، نوکری کے دن رات گھر سے آنے جانے میں پریشانی ہوتی ہے، اب میں مدرسہ کے کام کی سہولت کے لیے مدرسہ کے پاس ایک زمین خرید کر مکان بنانا چاہتا ہوں، زمین خریدنے کے لیے میرے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے، اب کیا اس کے لیے میں بینک سے لون لے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 156949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:298-261/D=4/1439

    بلا تنخواہ مدرسہ میں کام کرنا بڑے اجر وثواب کا موجب ہوگا ان شاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ مکان کے سلسلے کی پریشانی دور فرمائے، بینک سے لون لینے کی صورت میں سود ادا کرنا ہوگا جو کہ ناجائز اور حرام ہے کیونکہ جس طرح سود کا لینا حرام ہے اسی طرح دینا بھی حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند