• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 156703

    عنوان: كیا بینک کی طرف سے انعام ملے انعام کو لینا جائز ہے؟

    سوال: بینک میں کچھ رقم رکھنے پر بینک کی طرف سے انعام ملتاہے تو کیا اس انعام کو لینا جائز ہے؟ مثلاً عمان میں مسقط میں ایک بینک ہے، اگر میں اپنے اکاؤنٹ میں ایک سو ریال رکھوں تو بینک والے میرے اکاؤنٹ کو ایک ہزار ریال کے لکی ڈرا میں شامل کرلیتے ہیں اورہر مہینہ ڈرا ہوتاہے اور بینک والے از خود ایسے اکاؤنٹ کو منتخب کرتے ہیں جس میں ایک سو ریال رہتاہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیایہ انعام لینا جائزہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 156703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:355-312/L=3/1439

    یہ زائد ملنے والی رقم سودی رقم ہے؛لہذا اس کا لینا جائزنہیں۔ کل قرض جر منفعة حرام․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند