• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 155106

    عنوان: پی ایف اور وی پی ایف کا سود كا كیا حكم ہے؟

    سوال: پی ایف(P.F {PROVIDENT FUND}) اور وی پی ایف(V.P.F{VOLUNTARY PROVIDENT FUND}) کا سود حلال ہے یا حرام؟ میں عادل رشید ایک سرکاری ملازم ہوں، اور میری تنخواہ کا ۱۲/ فیصد پی ایف اور جتنا میں چاہوں وی پی ایف کٹا سکتا ہوں۔ یہ رقم مجھ کو ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ دینے یا مرنے کے بعد ملے گا۔ واضح رہے کہ پی ایف کی رقم میں چاہ کے بھی بند نہیں کرسکتا کیونکہ یہ سرکاری قوانین ہیں اور وی پی ایف کو میں چاہ کے روک سکتا ہوں کیونکہ یہ میرے اختیار سے (میں جتنا چاہوں) کٹا ہے۔ (۱) کیا پی ایف کا سود جائز ہے؟ (۲) کیا وی پی ایف کا سود جائز ہے؟

    جواب نمبر: 155106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:24-28/sn=2/1439

    (۱) غیر اختیاری پی ایف کی جو رقم ”سود“ کے نام سے ملتی ہے، شرعاً اس پر ”سود“ کی تعریف صادق نہیں آتی؛ اس لیے اس کا استعمال جائز ہے؛ البتہ اختیاری وی پی ایف (VPF) کا سو استعمال نہیں کرنا چاہیے؛ بلکہ وصول کرکے غریبوں پر صدقہ کردینا چاہیے یا پھر انکم ٹیکس میں بھردینا چاہیے۔

    ---------------------

    جواب درست ہے ا ور وی پی ایف جب کہ اختیاری ہے تو اس کو ختم کردینا چاہیے۔ (ھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند