• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154989

    عنوان: کیا سود کا پیسہ مسلمانوں کے قبرستان میں باوٴنڈری یا صفائی وغیرہ کے لیے دیا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا سود کا پیسہ مسلمانوں کے قبرستان میں باوٴنڈری یا صفائی یا دروزہ کے لیے دیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 154989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 17-15/D=1/1439

    بینک سے ملنے والی سودی رقم کو بلانیت ثواب، اپنے اوپر وبال کو ختم کرنے کے لیے فقراء میں تقسیم کرنا ضروری ہے، لہٰذا اسے قبرستان کی باوٴنڈری، صفائی یا دروازہ وغیرہ میں خرچ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ قال شیخنا: ویستفاد من کتب فقہائنا کالبدایة وغیرہا أن من ملک بملک خبیث ولم یمکنہ الرد إلی المالک، فسبیلہ التصدق علی الفقراء، قال إن المتصدق بمثلہ ینبغی أن ینوي بہ فراغ ذمة ولایرجو بہ المثوبة ۔ معارف السنن: ۱/۳۴، سعید (چند اہم عصری مسائل: ۱/۳۲۶، ط: دارالعلوم دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند