• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 153707

    عنوان: بینک سے لون یا کریڈٹ کارڈ پر لی گئی رقم پہ جو قسط ہوتی ہے ، کیا وہ بھی سود ہے ؟ کیا وہ بھی حرام ہے ؟

    سوال: بینک سے لون یا کریڈٹ کارڈ پر لی گئی رقم پہ جو قسط ہوتی ہے ، کیا وہ بھی سود ہے ؟ کیا وہ بھی حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 153707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1284-1199/sn=12/1438

    لون کی جو اصل رقم بہ شکل قسط ادا کی جاتی ہے وہ تو سود نہیں ہے؛ البتہ ”انٹرسٹ“ کے نام سے جو اضافی رقم لوٹائی جاتی ہے وہ ”سود“ ہے اور ایک مسلمان کے لیے جس طرح سود لینا جائز نہیں ہے اسی طرح ”سود“ دینا بھی جائز نہیں ہے۔ ما حرم أخذہ حرم إعطاوٴہ کالربا ومہر البغي وحلوان الکاہن (الأشباہ: ۱/۱۴۲، ط: بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند