• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 153500

    عنوان: حكومت یہاں كی عوام کو کاروبار کے لیے لون دیتی ہے جس کے تحت مثلاً اگر ہم نے ۲۵/لاکھ روپے لئے تو ہم کو اس میں سے ۱۸/لاکھ روپے کی ادائیگی کرنی ہے‏، كیا یہ درست ہے؟

    سوال: حضرت، ہندوستانی حکومت کی جانب سے ایک اسکیم چل رہی ہے کہ وہ یہاں کی عوام کو کاروبار کے لیے لون دیتی ہے جس کے تحت مثلاً اگر ہم نے ۲۵/لاکھ روپے لئے تو ہم کو اس میں سے ۱۸/لاکھ روپے کی ادائیگی کرنی ہے یعنی لون سے کم قیمت ادا کرنی ہے اس صورت میں کیا لون لینا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1244-1192/B=11/1438

    ۲۵/ لاکھ لون لینے کی صورت میں اگر سود کی ادائیگی ۷/لاکھ میں ادا ہوجاتی ہے، آپ کو الگ سے سود نہیں دینا پڑتا ہے تو اس کی گنجائش ہے اور اگر ۷/ لاکھ سے زیادہ سود دینا پڑتا ہے تو پھر شرعاً اس کی اجازت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند