• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 149242

    عنوان: مخصوص خریداری پر جو پوائنٹ ملتا ہے اس كا استعمال كیسا ہے؟

    سوال: میرے پا س ویزا کریڈٹ کارڈ ہے جس کے ذریعہ اگر میں خریداری کروں اور پیسے وقت پر ادا کردوں تو بینک کوئی چارج نہیں لیتا، اب بینک کہتا ہے کہ اگرہم 50 روپئے کی خریداری کریں گے تو ہمیں ایک پوئنٹ ملے گا، جب ہمارے پوئنٹ 7500 تو ہمیں ایک دکان سے 3000 روپے کا مفت میں سامان ملے گا، یہ لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 149242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  655-624/SN=6/1438

    یہ پوائنٹ کمپنی کی طرف سے تبرع و انعام ہے، اس سے ملنے والے فوائد سے منتفع ہو سکتے ہیں، گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند