• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 148022

    عنوان: چاندی قرض كے عوض پیسے كتنے لیے جائیں؟

    سوال: میں نے اپنے ایک دوست کو بطور لون ایک کلو چاندی دی تھی جس کی قیمت اس وقت 36,000 روپئے تھی، اس نے چاندی کو بیچ کر اپنے ضروریات کے لیے رقم کا استعمال کیا، لون واپس کرنے کے وقت کیا وہ مجھے ایک کلو چاندی واپس کرے گا یا صرف مجھے 36,000 روپئے واپس کرے گا ، کیوں کہ چاندی کا موجودہ ریٹ 40000 روپئے کلو ہے۔

    جواب نمبر: 148022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 416-449/H=5/1438

    صورت مسئولہ میں مقروض (آپ کے دوست) پر ایک کلو چاندی واپس کرنا لازم ہے اور اگر یہ مشکل ہو تو اس کی موجودہ قیمت لوٹادے، دونوں صورتوں میں قرض کی ادائیگی ہوجائے گی ، ۳۶/ ہزار دینا کافی نہ ہوگا۔ الدینُ تُقضی بأمثالہا (رد المحتار: ۳/ ۸۴۸، ط: سعید کراچی) القروض یجب في الشریعة الإسلامیة أن تقضی بأمثالہا․ (بحوث في قضایا معاصرہ ص۱۷۴ط: دارالعلوم کراچی) رجلٌ استقرض من آخر مبلغًا من الدارہم وتصرف بہا، ثم غلا سعرہا، فہل علیہ رد مثلہا؟ الجواب نعم، ولا ینظر إلی غلاء الدراہم ورخصہا․ (تنقیح الفتاوی الحامدیة: ۱/ ۲۹۲ط: رشیدیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند